’ آپ رشتہ کرتے ہوئے پیسہ نہیں دیکھتے؟‘ مشی خان کا نیلم منیر پر تنقید کرنے والوں کو جواب

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں ازدواجی زندگی کی شروعات کی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے شوہر کا تعلق دبئی سے ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے نکاح کی تصاویر شیئر کیے جانے پر اکثر صارفین کی جانب تنقید بھی کی جا رہی تھی جس کا جواب اب پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے دیا ہے۔

مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ نیلم منیر کی شادی ہوئی ہے اور وہ شادی کی تمام تقریبات میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ نیلم منیر کے شوہر کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ شیخ ہیں اور نیلم نے پیسے کے لیے شادی کی ہے اور یہ شادی زیادہ دیر کے لیے نہیں چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر کے شوہر کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مشی خان نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی کی خوشی میں خوش بھی ہو لیا کریں، انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان میں جب رشتے ہوتے ہیں تو کیا آپ پیسے نہیں دیکھتے، لڑکے کی آمدنی نہیں دیکھتے جب عام گھروں میں یہ چیز دیکھی جاتی ہے تو اداکار ایسا کیوں نہیں کر سکتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ عرب کا روایتی لباس پہنیں تو آپ شیخ ہی ہیں اس لیے عقل کا استعمال کریں اور نیلم منیر کی شادی کے لیے اچھے اچھے کمنٹس کریں اس معاملے میں کنجوسی کا مظاہرہ نہ کریں۔

واضح رہے کہ مشی خان ایک معروف پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور میزبان ہیں، ان کے قابل ذکر ٹیلی ویژن پروجیکٹس میں عروسہ، عجائب گھر، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، سات پردوں میں اور دیگر شامل ہیں۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے کے ٹو ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں اور اکثر حالات حاضرہ، تنازعات اور شوبز کے تازہ ترین واقعات پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟