اسلام آباد کے 4 ایس ایچ اوز کو سروس ضبطی کی سزا کیوں ملی؟

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے اور جرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سزائیں دی ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ نون کی 3 سال سروس ضبطی اور ایک سال کی پروموشن روک دی گئی ہے جب کہ ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کو 2، 2 سال سروس ضبطی کی سزائیں دی گئیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس نے رشوت کی شکایت پر ڈولفن کے ایک اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا  نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے افسران کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس خود احتسابی کے عمل پر عمل پیرا ہے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز اور ڈیوٹی میں غفلت برتے گا سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کا سامنا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے