اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران اور جوان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر تعینات اہلکار رات وہیں قیام کریں گے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 6500 اہلکاروں کے ساتھ 1000 ایف سی، 1500 رینجرز اور پاکستان فوج کے جوان فرائض سر انجام دیں گے۔ شہریوں کی حفاظت اور پُرامن انتخابات اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہوگی۔

انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ کار کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی صورت خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک کے نظم و ضبط اور پارکنگ کے مناسب اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے۔ انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور غیرملکی مبصرین اور مشاہداتی ٹیموں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد فراہم کی جائے گی۔

انتخابات قومی فریضہ ہیں۔ پولیس بہادری اور خوش اخلاقی سے اپنا کام کرے گی۔ بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘