چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت افسران کی ملاقات

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحیی آفریدی سے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت افسران نے ملاقات کی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے سول سروس کا انتخاب کرنے والے افسران کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد سپریم کورٹ میں کیا بدلا؟

سپریم کورٹ رجسٹرار سے جاری اعلامیے کے مطابق منگل کے روز سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت افسران نے چیف جسٹس سپریم کورٹ یخییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1973 کے آئین سے 26ویں ترمیم تک آئینی تاریخ کا تعارف پیش کیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اختیارات کی تقسیم اور آئین کی اہمیت پر زور دیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے وفد کو عدالتی امور اور اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی،57 ہزار 347 مقدمات سپریم کورٹ جبکہ 24 لاکھ مقدمات ملک بھر کی عدلیہ میں زیر التوا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی نظام میں بہتری کے لیے چیف جسٹس کی کوششیں جاری

رجسٹرار سپریم کورٹ نے سول سروسز میں زیرتربیت ملازمین کو کمزور طبقے پر توجہ دینے اور ٹیکنالوجی کے استعمال بارے میں آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں