کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ، ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 5 پوائنٹس کی بھی کٹوتی

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو جرمانہ عائد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر صائم ایوب ٹخنے کے علاج کے لیے لندن روانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بتایا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران مقررہ وقت میں 5 اوورز پیچھے تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے سلو اوور ریٹ کی غلطی کو تسلیم بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 19 سال بعد پاکستان آمد

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرتے ہوئے سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp