خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مملکت کے داخلی اور خارجی معاملات پر اہم گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب جنوری 2025 میں مختلف اہم کانفرنسز کی میزبانی کرےگا
اجلاس میں قریبی اور حلیف ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے، چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں استحکام لانے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔
سعودی عرب نے شامی عوام کی انسانی مدد اور امن کے لیے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے عالمی امداد کی حمایت کی۔
فلسطین کے مسئلے پر اجلاس میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور بین الاقوامی برادری سے قانونی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کا روشن سفر، 10 سالہ حکمرانی کا سنگ میل
اجلاس میں مملکت کے ترقیاتی منصوبوں اور شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اقدامات پر بھی غور کیا گیا، جن کا مقصد معیشت کو مستحکم اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔