گزشتہ روز سے ایسی خبریں عام ہورہی تھیں کہ قطر ایئر ویز نے پاکستان میں اپنے تمام دفاتر بند کردیے ہیں۔ تاہم اب قطر ایئر ویز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف قطر ایئر ویز کی فلائٹس چل رہی ہیں بلکہ اس کے تمام دفاتر معمول کی خدمات کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
QatarAirways flights to and from #Pakistan are operating as usual, and our offices remain open.
Recent published reports claiming that Qatar Airways has closed offices in Pakistan are incorrect.
For assistance, please contact our dedicated customer care line
+92 21 38790002— Qatar Airways (@qatarairways) January 7, 2025
یہ بھی پڑھیں: قطر ایئرویز نے دنیا کی طویل ترین پرواز کا اعزاز اپنے نام کر لیا
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں قطر ایئر ویز کے دفاتر کی بندش کی خبریں مکمل طور پر غلط ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بعض میڈیا اداروں میں شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ قطر ایئر ویز نے پاکستان میں اپنے تمام دفاتر انتظامی اخراجات کم کرنے کی خاطر بند کردئیے ہیں۔