عمران خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر حکومت سے ان کی جماعت کی کبھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے زیرگردش خبروں کی تردید کی اور کہا کہ 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان محض رابطہ بحال ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے لیے ہاؤس اریسٹ کی پیشکش علی امین گنڈاپور لے کر آئے تھے، علیمہ خان

انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ 26 نومبر سے قبل کسی قسم کا مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تھا، جبکہ اس دوران بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی کی پیشکش سے متعلق کبھی بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو ہاؤس اریسٹ کرنے کی پیشکش حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے محسن نقوی نے کی تھی، جبکہ 22 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی آفر بھی محسن نقوی کی طرف سے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو رہا کرنے کی آفر محسن نقوی نے کی تھی، شیر افضل مروت کا اہم انکشاف

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کا سانحہ ہوا تو حالات تبدیل ہوگئے اور سیاسی قیادت سے مذاکرات شروع ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اور ہمارے درمیان مذاکرات آگے نہ بڑھے تو شاید دوبارہ ٹیبل پر آنا مشکل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp