قیامت تک امریکا کا حصہ نہیں بنیں گے، کینیڈین وزیراعظم کا ٹرمپ کو جواب

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے امریکا کا حصہ بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے امریکا کےنومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ردعمل میں کہی جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر کینیڈا امریکا کی ریاست بننے پر راضی ہوتا ہے تو ٹیرف ختم اور ٹیکس کم کردیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور کینیڈا  مل جائیں تو کتنا  بڑا عظیم ملک بن سکتے ہیں۔

تاہم جسٹن ٹروڈو نے اس بات کے امکان کو اپنی ایکس پوسٹ میں واضح طور پر رد کرتے ہوئے لکھا کہ کینیڈا قیامت تک امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔ یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے 6 جنوری کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:امریکا کی ریاست بن جائیں، ٹیرف ختم کردیں گے، ٹرمپ کی کینیڈا کو پیشکش

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے بھی ردعمل دیا اور کہا کہ ہماری معیشت اور لوگ مضبوط ہیں۔ ہم دھمکیوں کی وجہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں امریکا کے کینیڈا کے ساتھ تعلقات مثالی نہیں تھے اور وہ کئی بار کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں کرچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟