کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں؟ ڈانس ویڈیو وائرل

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ معروف اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

اداکار مرزا گوہر رشید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کبریٰ خان، اشنا شاہ، مومل شیخ، اذان سمیع، شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، عاشر وجاہت اور دیگر کو ڈانس پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ہیش ٹیگ میں انہوں نے لکھا ’میرے یار کی شادی ہے‘ جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

متعدد صارفین کا کہنا کہ وہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تو بعض صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان کی شادی گوہر رشید سے نہیں بلکہ کسی اور کے ساتھ ہو رہی ہے اور تمام دوست اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گوہر رشید نے کیپشن میں بسم اللّٰہ 2025ء لکھا اور ساتھ میں بتایا ہے کہ ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس پر قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید بہترین دوست ہیں جنہیں برسوں سے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور اب وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

دوسری جانب کبریٰ خان نے بھی انسٹاگرام پر گوہر رشید کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا بے شک میرے یار کی شادی ہے۔

واضح رہے مقبول اداکار گوہر رشید نے کچھ عرصہ قبل محبت کا اعتراف کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ انہوں نے اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے محبت سے متعلق کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شریک حیات تلاش کرلی ہے اور اب ان کے بغیر زندگی گزارنا ان کے لیے مشکل بن چکا ہے۔ گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں جبکہ وہ انتہائی خوبصورت اور بہترین شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔

گوہر رشید کی جانب سے محبت کا اعتراف کیے جانے اور جلد شادی کا عندیہ دیے جانے پر میزبان اداکار اشنا شاہ نے بھی ان کی ہونے والی شریک حیات کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ دونوں کو جانتی ہیں، دونوں ہی اچھے انسان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے