پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک میں وی پی اینز کے استعمال سے ہر منٹ میں 10 ہزار ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ نقصان ایک ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ کے اضافے کی وجہ سے ہے۔
پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں وی پی اینز کے ذریعے بینڈ وتھ کا استعمال 634 جی بی پی ایس تک پہنچا جب کہ دسمبر کے مہینے میں ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئی جس کی وجہ سے بینڈ وتھ کا استعمال 437 جی بی پی ایس پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں وی پی اینز کا زیادہ استعمال انٹرنیٹ انفراسٹرکچر پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:سسٹم میں عارضی بینڈوتھ کا اضافہ، اب انٹرنیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی، پی ٹی اے
پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سے واٹس ایپ نے اپنے سرور بیرون ملک منتقل کردیے۔ سیشن سرورز کی بیرون ملک منتقلی سے واٹس ایپ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے سب میرین کیبل کی گنجائش بڑھانا ہوگی اور مقامی راؤٹنگ سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا۔