پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 پلیئر ڈرافٹ کا مقام تبدیل کرکے نئے وینیو کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی نے پیر کے روز اس اہم ایونٹ کا مقام تبدیل کرکے 13 جنوری کو قلعہ لاہور کے احاطے میں موجود حضوری باغ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل جاری شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 10 پلئیر ڈرافٹ گوادر میں منعقد ہونا تھا تاہم اب ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ گوادر کو اب پی ایس ایل 10 ٹرافی ٹور میں کلیدی شہر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:پی ایس ایل فینز چوائس ایوارڈز: ووٹنگ کا آغاز ہوگیا
دوسری طرف پی ایس ایل میں کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’پلیٹینم‘ کیٹیگری میں 40 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ’ڈائمنڈ‘ کیٹیگری میں 87 اور ’گولڈ‘ کیٹیگری میں 165 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد 8 اپریل سے 19 مئی تک ہونے جارہا ہے۔ اس سے قبل 4 جنوری کو 6 فرینچائز نے پی ایس ایل میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔