ہری پور جیل کے قیدیوں کی آزاد تخلیقی صلاحیتیں

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیل انسانوں کو قید کرسکتی ہے لیکن ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نہیں۔ ایسا ہی کچھ مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ہری پور کی ایک جیل میں جہاں قیدیوں کی دستکاری نے دھوم مچائی ہوئی ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا نے قیدیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بندوبست کیا تو صرف 6 ماہ کی مختصر تربیت رنگ لے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹرل جیل کراچی کے قیدی عربی اور چینی زبان کیوں سیکھ رہے ہیں؟

جرم کی بھیانک دنیا کے باسیوں کے دل کا حسن، تخلیقی صلاحیت اور ہاتھ کی صفائی دلکش فن پاروں کی صورت میں سامنے آئی۔ قیدی برسرروزگار ہوگئے اور جیل میں رہ کر ہی اپنے گھر والوں کی بڑی حد تک کفالت بھی کرنے لگ گئے۔

محکمہ جیل کے اس احسن اقدام نے مجرموں کو خود داری اور محنت کشی کا راستہ دکھا دیا۔

مزید پڑھیے: ’جیل میں رہیں یا گھر پر، بننا سنورنا نہیں چھوڑیں گی‘ خواتین جیل کے بیوٹی پارلر میں قیدی رباب کی سالگرہ کی تیاری

اسی حوالے سے جیل کے باہر ایک ڈسپلے ایک طرف تو پابند سلاسل قیدیوں کی مثبت سوچ کا عکاس ہے تو دوسری طرف دستکاری کے قدردانوں کی نگاہوں کا مرکز بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp