قومی کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں کسی کی رائے پر اعتبار نہیں، صائم ایوب کا پورا خیال رکھیں گے، محسن نقوی

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل صبح لندن میں صائم ایوب کا ایک اور معائنہ شیڈولڈ ہے۔

برطانوی ڈاکٹروں کی رپورٹس اور مشورے کی بنیاد پر قومی کرکٹر کا مزید علاج ہوگا، جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے عبوری اسکواڈ میں صائم ایوب کی شمولیت کا فیصلہ بھی ڈاکٹروں کے مشورے پر ہوگا۔

واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر صائم ایوب ٹخنے کے علاج کے لیے لندن روانہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ روز وہ اظہر محمود کے ہمراہ لندن پہنچے تھے اور آج ان کا پہلا معائنہ ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp