خیال کیا جاتا ہے کہ تربوز سب سے پہلے 4,000 سال پہلے شمال مشرقی افریقہ میں پایا گیا تھا۔ یہ میٹھا اور رسیلا پھل گرمی کے دوران آپ کی پیاس بجھانے کے لیے بہترین ہے۔
تربوز کھانے کے پانچ فوائد درج ذیل ہیں
ہائیڈریٹ رہنے میں مدد گار
انسان کے جسم کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے ہائیڈریٹ رہنا ضروری ہے۔ زیادہ پانی والی غذائیں کھانے سے آپ کے جسم کو وہ پانی ملتا ہے جو اسے صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے درکار ہوتا ہے۔
تربوز میں 92 فیصد پانی ہوتا ہے جو جسم میں پانی کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے
اس کے علاوہ تربوز میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں جو وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔
دل کی صحت کے لیے مفید
تربوز میں موجود کئی غذائی اجزاء دل کی صحت کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ دل کی بیماری دنیا بھر میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ تربوز کا استعمال آپ کے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کے آپ کے دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ میں کمی
سوزش بہت سی دائمی بیماریوں کا ایک اہم سبب ہے تربوز میں اینٹی آکسیڈینٹس، لائکوپین اور وٹامن سی کا مجموعہ سوزش اور آکسیڈیٹیو نقصان کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
جلد میں مؤثر
تربوز میں پائے جانے والے وٹامن اے اور سی جلد کی صحت کے لیے اہم ہیں۔ وٹامن سی آپ کی جسم کو کولیجن بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ کولیجن ایک پروٹین ہے جو آپ کی جلد کو کومل اور آپ کے بالوں کو مضبوط رکھتا ہے۔
ایک مطالعے سے پتا چلا ہے کہ وٹامن سی کا استعمال جھریوں اور خشک جلد کے پیدا ہونے کے امکانات کو کم کر سکتا ہے۔
ہاضمہ بہتر بناتا ہے
تربوز میں وافر مقدار میں پانی اور تھوڑی مقدار میں فائبر ہوتا ہے جو کہ صحت مند ہاضمے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم فائبر والے افراد میں قبض کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔