انٹرنیٹ میں بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی طرف گامزن

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی طرف سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں بہتری کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی دیکھنے مل رہی ہے۔

انٹرنیٹ کی سروس میں بہتری اور اس میں موجود مسائل دور کرنے کے لیے حکومت نے ’2 افریقہ کیبل‘ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔

حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے سب میرین انٹرنیٹ کیبل نظام ’2 افریقہ‘ کی لینڈنگ ہاکس بے کیماڑی ٹاون کراچی میں قائم کر دی ہے جس سے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار میں بہتری آئے گی۔

یہ منصوبہ 45,000 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے اور 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑتا ہے۔

پاکستان میں اس پراجیکٹ کے آپریشن کی ذمہ داری ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کو سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:شارک سب میرین کیبل کو نہیں کاٹ سکتی، چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان

ملک میں ٹیلی کام کے شعبے کو ترقی دینے کے حکومتی اقدامات کی وجہ سے سال 2023 سے 2024 تک ملک میں ٹیلی کام کی آمدنی 955 بلین روپے تک پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن حکام کی کاوشوں سے پاکستان گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024 رینکنگ میں 79ویں سے 40ویں نمبر تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ان 37 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے ویب ٹرسٹ آڈٹ شدہ نیشنل پبلک انفراسٹرکچر قائم کی جس سے ملک میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشین وزیر دفاع کی ایئر چیف سے ملاقات، تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار

اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل کب تک مکمل ہونے کا امکان ہے؟ معاملے طے پا گئے

عوام کے محافظ خود نشانہ بن گئے، ڈاکوؤں نے 20 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار

صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے، گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟