قانون سے بالا تر ایک اتھارٹی ہمارے کارکنوں کو اغواء کرنے کے احکامات دیتی ہے : عمران خان

اتوار 16 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا کے کارکنوں کو مسلسل اغواء کیا جارہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سوشل میڈیا کارکن وقاص امجد کو بھی اٹھا لیا گیا ہے اور ایسے لگتا ہے کہ جیسے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو اٹھانے کے احکامات ایک اعلیٰ اتھارٹی کی طرف سے آتے ہیں جو تمام قوانین سے بالا تر ہے۔ ہمارے لوگوں کو اغواء کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں کھانا فراہم کرنے والوں کو بھی اٹھایا جا رہا ہے اور دہشت زدہ کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں مین اسٹریم میڈیا سے بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے اور اب سوشل میڈیا کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ افواہ یہ ہے کہ موٹر ویز کے ساتھ کیبل نیٹ ورکس کو انٹرنیٹ کی رفتار کم کرنے کے لیے چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp