عمران خان پاکستان کی بہتری کے لیے مذاکرات کررہے ہیں، علی امین گنڈاپور

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کی اجازت دی جارہی ہے اور انفرادی ملاقاتیں ہورہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع ہے۔ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی بہتری کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات تاخیر سے ہونے کی وجہ اسپیکر ایاز صادق کا ملک سے باہر ہونا ہے، اب وہ وطن واپس آگئے ہیں اس لیے اب ملاقات ہوگی۔

کابینہ میں تبدیلی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل وہ خود کریں گے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا کی خبروں کو اہمیت نہ دیں۔

اس سے پہلے انہوں نے پشاور یونیورسٹی کے تحت نو قائم شدہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز  کا افتتاح کیا۔

یاد رہے کہ یہ انسٹیٹیوٹ 7 مختلف شعبوں میں بی ایس ڈگری پروگرام پیش کررہا ہے جن میں میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، کارڈیا لوجی، ڈینٹل ٹیکنالوجی، سرجیکل ٹیکنالوجی،آپٹومیٹری اور ایمرجنسی سروسز کے پروگرامز شامل ہیں۔

اس ادارے کے اکیڈمک پروگرامز کو مستقبل میں بی ایس نرسنگ اور دیگر ہیلتھ ٹیکنالوجیز تک توسیع دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا قیام بلاشبہ ایک منفرد اقدام ہے جو سرکاری جامعات کو دیرپا بنیادوں پر چلانے اور انہیں مالی طور پر مستحکم بنانے کے حکومتی وژن کی طرف عملی قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز سے صحت کے شعبے کو درکار تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، یہ انسٹیٹیوٹ ایک طرف یونیورسٹی کی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا تو دوسری طرف ہیلتھ پروفیشنلز کی تیاری کے ذریعے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:عمران خان سے ایسی جگہ ملاقات کرائی جائے جہاں ایجنسیوں کی نگرانی نہ ہو، پی ٹی آئی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اختیار کی نچلی  سطح پر منتقلی ضروری ہے۔ جب اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوتے ہیں تو سروس ڈیلیوری خود بخود بہتر ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ضروری ہے، جب ادارے کھڑے ہوں گے تو صوبہ بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے قرض اتارنے کے لیے فنڈ قائم کر کے اس میں 30 ارب روپے بھی منتقل کر دیے ہیں۔ ہم اسپتال میں علاج اور سکول میں تعلیم فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم انسانوں پر سرمایہ لگا رہے ہیں اور اپنے نوجوانوں کو اثاثہ بنائیں گے، ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اسے استعمال میں لانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ایشیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں شامل پاکستان کی 2 یونیورسٹیز کون سی ہیں؟

وزیراعلیٰ نے کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کی مالی خودکفالت کے لئے مربوط اقدامات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کی پروموشنز  کا دیرینہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ