بجلی  کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی یونٹ کمی کرسکتے ہیں، وزیرتوانائی

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر  برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت جاری ہے، خواہش ہے کہ بجلی کی قیمت 50 روپے فی یونٹ کم ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سستی بجلی کے لیے ریفارمز کا بڑا پیکیج منظور کرلیا، احسن اقبال

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے بریفنگ میں بتایا کہ بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ مزید 16 پاور پلانٹس پر نظرثانی بھی کرنے جارہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پربات چیت کر رہے ہیں اور معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے، جلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، اس ماہ کے آخر تک کیپٹو پلانٹس کا معاملہ حل ہوجائے گا، گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے تک سستی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت کم کر دی، کوشش ہے ہر سال 6 ماہ کے لیے ایسا پیکج لے کر آئیں، اویس لغاری

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کا آئندہ 5 سے 7 سال میں 500 ارب روپےمنافع مانگا جا رہا ہے، ہمارے خیال میں یہ ناجائز ہے، اس سے خیبر پختونخواہ کا صارف بھی متاثر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘