سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک بار پھر درخواستوں کی وصولی شروع کی جائےگی، کیونکہ اس سے قبل کوٹے سے بھی 5 ہزار کم افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں ایک ہزار فلسطینی خادم الحرمین کی میزبانی میں فریضہ حج ادا کرینگے
وزارت مذہبی امور کی جانب سے اب مزید 5 ہزار عازمین کو فریضہ حج کے لیے بھیجنے کی خاطر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ہفتے سے سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع کی جائےگی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے مزید 5 ہزار عازمین کو فریضہ حج کے لیے بھیجنے کے لیے پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی اپنائی ہے۔
اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے درخواستیں جمع کرانے کے لیے صرف 5 دن دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں حج کے دوران جمرات کی رمی، شیطان کو کنکریاں مارنے کا اہم فریضہ کیسے ادا ہوتا ہے؟
واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری حج اسکیم کے کوٹے کے تحت جو درخواستیں جمع ہوئی تھیں وہ مقررہ تعداد سے بھی 5 ہزار کم تھیں، جس کے باعث تمام افراد کو کامیاب قرار دے دیا گیا تھا۔