’مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے‘، کراچی میں قبروں کی قیمتیں مقرر

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں قبر کا ریٹ 14 ہزار 300 مقرر کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے بینرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کے ایم سی نے یہ اہم اقدام اٹھایا ہے تاکہ شہریوں سے اضافی رقم نہ وصول کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں جائیداد کا لالچ، قبر سےمردےکو نکال کر کاغذات پر انگوٹھے لگوا لیے گئے، ویڈیو وائرل

ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم نے کے ایم سی کے ماتحت چلنے والے قبرستانوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں کام کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق کام کرنے کا پابند کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ قبرستانوں میں کسی ایسے شخص کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جس نے کے ایم سی میں رجسٹریشن نہ کرائی ہو۔

ڈائریکٹر قبرستان کے مطابق قبرستان میں کام کرنے والے کسی بھی شخص نے اگر شہریوں سے زیادہ نرخ وصول کیے تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

یاد رہے کہ شہر کے مختلف قبرستانوں میں مافیا کے کارندوں کی جانب سے شہریوں سے اضافی رقم وصول کی جارہی تھی۔ جس پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایکشن لیا۔

یہ بھی پڑھیں سی ڈی اے کا شہری کو قبرستان میں پلاٹ فروخت کرنے کا انکشاف

اب مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر قبر کی تیاری کے نئے نرخ مقرر کردیے گئے ہیں اور قبرستانوں میں اس حوالے سے بینرز بھی آویزاں کردیے گئے ہیں، جن پر درج ہے کہ شہری تدفین کے لیے 14 ہزار 300 روپے سے زیادہ ادائیگی نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت