قومی کرکٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے۔

سدرہ امین نے اپنے والد کی موت کی اطلاع سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ ان کے والد کی مغفرت کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھ کر دعا کی جائے۔

سدرہ امین نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ دعا ہے اللہ پاک میرے والد کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ سدرہ امین کی کچھ روز قبل شادی ہوئی تھی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp