اسکاٹ لینڈ میں دلکش شمسی طوفان دکھائی دینے کے لیے تیار

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسکاٹ لینڈ کے کچھ حصوں میں اگلی دو راتوں میں نظر آنے والا شمسی طوفان دکھائی دے گا یہ طوفان ہر 11 سال بعد نمودار ہوتا ہے۔

یہ حیرت انگیز نظارہ سورج پر تیزی سے رونما ہونے والی سرگرمیوں کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے، اس کے وجہ سے ایک پھول نما ہول نمودار ہوتا ہے جو زمین کی طرف تیزی سے بڑھنے والی شمسی ہواؤں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

جب یہ ہوائیں ہمارے سیارے کے ماحول سے ٹکراتی ہیں تو اس دوران پیدا ہونے والے طوفان کو شمسی طوفان کہا جاتا ہے۔

یہ شمسی طوفان آسمان پر رنگوں کا ایک شاندار ‘لائٹ شو پیدا’ کرتا ہے جس کا نظارہ قابل دید ہوتا ہے۔  اس شمسی طوفان کو آئندہ کچھ دنوں میں اسکاٹ لینڈ میں دکھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسپیس ویدر سینٹر سے تعلق رکھنے والی کرسٹا ہیمنڈ نے کہا ہے کہ معمولی شمسی طوفان جمعرات اور جمعہ کی رات کو ممکن ہے جس کا مطلب ہے کہ شمالی اسکاٹ لینڈ میں اس کا نظارہ دیکھا جا سکے گا۔

چونکہ یہ کافی معمولی شمسی طوفان ہے اس لیے اس کا نظارہ جنوب میں نظر آنے کی توقع نہیں ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں اسپیس اور کلائمٹ فزکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈینیئل ورشرین نے کہا ہے کہ اس کا نظارہ بہت ہی دلکش ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp