شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس بننے سے روکا جائے‘، رشوت لینے کی ویڈیو پر تنقید

ترجمان اسلام آباد  پولیس کے مطابق رشوت کی شکایت پر ڈی آئی جی آسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈولفن فورس کے اہلکار حسن مقصود کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے، برخاست اہلکار نے دوران چیکنگ کالے شیشوں والی گاڑی کو رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کہا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی شکایت پر اسے معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا، انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’شہریوں سے 10-10 روپے رشوت لیں گے تو یہی عزت ہو گی‘ ڈرائیور نے پولیس اہلکار کے کہنے پر گاڑی نہ روکی، ویڈیو وائرل

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں، نہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت برتی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

پرواز منسوخی کے بعد دلہا نے چارٹرڈ فلائٹ سے شادی میں پہنچ کر سب کو حیران کردیا

میرا دل عمران خان کے تینوں بچوں کے ساتھ ہے، مشرف زیدی نے یہ کیوں کہا؟

مسٹر چینج کے نام سے مشہور ہونے والے میاں منظور وٹو کون تھے؟

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں