حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے پرواز کی پیرس روانگی پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپ کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی، اوورسیز پاکستانی پاکستان سے یورپ جانے والی براہ راست پروازوں سے مستفید ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پروازوں کی بندش سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور اس کی ساکھ متاثر ہوئی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کیا، یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے اب دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیے:نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

وزیر اعظم نے پی آئی اے پروازوں کی یورپ ک لیے بحالی پر حکومتی وزرا، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دوسرے متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے فلائٹس پر پابندی ہٹنے کے بعد آج پہلی پرواز 3 سو سے زائد مسافروں کے ساتھ پیرس کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ میں پرواز کی روانگی سے قبل ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان سے یورپ کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے اب بتدریج پورے یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، مسافر دوسری ایئرلائنز کے تعاون سے امریکا بھی جاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیسے ممکن ہوگی؟

ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی پی آئی اے برطانیہ کے 3 شہروں کی فلائٹ کا آغاز کرے گی، یورپ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور پابندیوں کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟