نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے سال کے آغاز پر قومی ایئرلائن نے بیرون ملک اور اندرون ملک فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کویت، بحرین، دوحہ کے علاوہ  دمام اور جدہ کے لیے نئی بین الاقوامی پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔

ترجمان کےمطابق اندرون ملک پروازوں میں کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کے ساتھ ملکی نیٹ ورک کو وسعت دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے پشاور کے لیے تیسری ہفتہ وار پرواز 25 جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی جب کہ قومی ایئرلائن نے لاہور سے کویت کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 25 جنوری سے بحال کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پی آئی اے کے ٹکٹ سستے ہونے کا امکان

اس کے علاوہ لاہور سے دمام کے لیے نئی ہفتہ وار 2 پروازیں 22 جنوری سے اڑان بھریں گی۔ قومی ایئرلائن کی سیالکوٹ سے بحرین کے لیے ہفتہ وار پرواز 20 جنوری سے جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے نئی دو طرفہ ہفتہ وار پرواز کا 21 جنوری سے آغاز ہوگا۔

پی آئی اے کے مطابق فضائی آپریشن میں اضافی پروازیں سیالکوٹ سے جدہ کے لیے 20 جنوری سے چلائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان رجیم کی ناعاقبت اندیشی: افغان لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ کم ہوکر صرف 5 فیصد رہ گیا

حکومت کا ایک ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹی سی پی کو تیاریوں کی ہدایت

اداکارہ میرا کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

بھارتی صحافی پروین ساہنی کی بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلموں پر کڑی تنقید، سال 2029 تک حالات بدلنے کی بھی پیشگوئی

عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، دلہن کا تعلق کہاں سے ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد