4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، پی آئی اے کی نیلامی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے آج 12 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد سے پیرس کے لیے اڑان بھری ہے۔

ایک طرف پی آئی اے کی نیلامی کی تگ ودو جاری ہے تو دوسری جانب پی آئی اے کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھی دم پکڑتا دکھائی دے رہا ہے لیکن کیا یورپ میں فضائی آپریشن کی بحالی پی آئی اے کی نیلامی پر اپنے کچھ اثرات مرتب کرے گی؟

یہ بھی پڑھیں:4 سال بعد پیرس کے لیے پی آئی اے کی پہلی فلائٹ روانہ ہوگئی

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق گزشتہ ساڑھے 4 سال سے معطل پی آئی اے کا یورپی آپریشن آج بحال ہو چکا ہے، جو پی آئی اے کی بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ قومی ایئر لائن کو اسی سیکٹر سے بڑی آمدنی متوقع ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس آپریشن کی بحالی سے پی آئی اے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے پیرس جانے والی اور پیرس سے واپس آنے والی پرواز کی کلب کلاس کی 35 نشستوں سمیت تمام 329 نشستیں فروخت ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:پیرس کے بعد پی آئی اے جلد برطانیہ کے 3 شہروں میں پروازیں شروع کرنے والی ہے، خواجہ آصف

ترجمان کے مطابق پیرس سے واپسی کی پرواز کی بھی تمام نشستیں بک ہوچکی ہیں جبکہ اگلی تین دوطرفہ پروازوں کے ٹکٹ بھی فروخت ہوچکے ہیں۔

’معاہدے  کے تحت قومی ایئرلائن کے مسافروں کو ایئر فرانس پیرس سے آگے برطانیہ سمیت یورپ کے 21 شہروں تک لے جائے گی جن کے ٹکٹ قومی ایئرلائن ہی جاری کرے گی۔‘

مزید پڑھیں:پی آئی اے کا اشتہار: ’گرافک ڈیزائنر پی آئی اے پر دوبارہ پابندی لگوانے والا ہے‘

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کی بحالی سے نہ صرف پی آئی اے کی ساکھ بحال ہوئی ہے بلکہ بہت بڑا زرمبادلہ بھی قومی خزانے کو ملے گا۔

’جہاں تک رہی بات پی آئی اے کی نیلامی کی تو اس پیش رفت کا مثبت اثر پی آئی اے کی نیلامی پر بھی پڑے گا کیوںکہ اس آپریشن سے پی آئی اے کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟