لاس اینجلس آتشزدگی: حکام نے قیدیوں کو آگ بجھانے پر لگا دیا

ہفتہ 11 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے جس کے بعد آگ بجھانے کی کوششوں میں جیل میں قید قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

کیلی فورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں ہونے والی آتشزدگی سے اب  تک 150 ارب ڈالر کے قریب نقصان ہوا ہے جب کہ 35 ہزار ایکڑ سے زائد علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔

آتشزدگی روکنے کے لیے قیدیوں کا استعمال

امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں ہزاروں دوسرے پیشہ ور فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ ایک ہزار کے قریب قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ کیلی فورنیا کی ریاست میں قیدیوں سے کسی قدرتی آفت کے دوران خدمات لینے کا باقاعدہ نظام موجود ہے اور ایسے قیدیوں کو آفات سے نمٹنے کی تربیت بھی جاتی ہے۔

قدرتی آفات کے دوران کام کرنے کے لیے ان قیدیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو کسی سنگین جرم میں ملوث نہیں ہوتے اور دوران حراست ان کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہوتا ہے۔ ان قیدیوں کو ان کی خدمات کے عوض معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:لاس اینجلس تاریخ کی بدترین آتشزدگی کی لپیٹ میں،بے گھر افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز

لاس اینجلس میں یہ قیدی دوسرے فائر فائٹرز کے ساتھ مل کر آگ کے سامنے ’فائر لائن‘ بنا رہے ہیں جس سے آگ کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

کیلی فورنیا میں موجود قیدیوں کے اس پروگرام کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے اور کچھ لوگ اسے غلامی کی طرح کا ایک فعل تصور کرتے ہیں تاہم اس پروگرام میں قیدیوں کی شرکت اور خدمات کی فراہمی ان کی اپنی مرضی پر منحصر ہوتا ہے اور انہیں جبراً اس میں شامل نہیں کیا جاتا۔

آتشزدگی کی تازہ ترین صورتحال

جنوبی کیلیفورنیا میں 2 اہم مقامات پر لگی ان آتشزدگیوں کو ’پیلیسیڈز فائر‘ اور ’ایٹن فائر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ بھی متعدد مقامات آتشزدگی کے زد میں ہیں۔

خشک موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے نہ صرف آگ پر قاپو پانا مشکل ہوگیا ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:مارگلہ کے جنگل میں شدید آگ قدرتی عمل یا انسانی شرارت؟

’پیلیسیڈز فائر‘ اب تک 21 ہزار ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جبکہ ’ایٹن فائر‘ سے اب تک  14 ہزار ایکڑ سے زیادہ کا علاقہ تباہ ہوچکا ہے۔ ان آتشزدگیوں سے اب تک 11 افراد جان سے گئے ہیں۔

اس آتشزدگی سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی پر مجبور پر ہوگئے ہیں اور 10 ہزار سے زائد عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔ ان عمارتوں میں ہالی ووڈ کے علاقے میں موجود فلم انڈسٹری کی چند اہم شخصیات کے گھر بھی شامل ہیں۔

اس آتشزدگی کو امریکا کی جدید تاریخ کی سب سے تباہ کن آفت قرار دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم