پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ قادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل متوقع ہے، فیصلہ بار بار کیوں ڈیلے کیا جاتا ہے؟
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کیس اس صورت میں بنتا ہے کہ پیسہ حکومت کا ہو یا ذاتی فائدہ اٹھایا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کے اکاؤنٹس بیرون ملک سیل کر دیے گئے تھے، ڈیل کے بعد ملک ریاض کا پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی۔
شیخ وقاص اکرم کے مطابق پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آچکا ہے، نہ کہ بانی اور بشریٰ کے اکاؤنٹ میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایک ایجوکیشن ٹرسٹ ہے جیسے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی ٹرسٹ ہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے فیصلوں کو استثنا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ190 ملین کا ٹیگ لگا کر ٹرسٹی کا بدنام کرکے سزا دینے کی باتیں ہورہی ہیں، دنیا بھر میں فلاحی کام کرنے والوں کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کے مطابق گواہ موجود ہیں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، لیکن ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ سزا ہونی ہی ہونی ہے، فیصلہ اگر بانی چیئرمین کے خلاف آتا ہے تو کروڑوں لوگوں کو تکلیف ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ایسا نہیں ہوسکتا کہ عمران خان کو سزا سنائی جائے اور مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوں، حامد رضا
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذکرات سے نتھی نہیں کیا، 9مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ،عظمیٰ بخاری کی باتوں کو سیریس نہیں لیتے ، ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا عوام کے سامنے کھڑے ہوکر انصاف مانگنے کو پریشر نہیں کہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے اتحادیوں کے خلاف بیانات سے ایسا لگتا ہے انہیں کوئی نئی چیز کی ڈیمانڈ ہو، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے نظریات نہیں ملتے ابھی بانی چیئرمین کے خلاف اکھٹے ہوکر بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواجہ آصف
شیخ وقاص اکرم کے مطابق ٹرمپ اور واشنگٹن کی جانب آنکھیں نہیں ہیں،اللہ تعالیٰ سے توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر انکار کی سزا پائی ہے،
انہوں نے کرم کے حوالے سے کہا کہ کرم میں166 بنکرز موجود ہیں جس کی مسماری کےلئے کام ہورہا ہے۔