پیرپگارا کا پی ٹی آئی سے رابطہ، عمران خان کے لیے خیرسگالی کا پیغام

اتوار 12 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی سے پی ٹی آئی کا اہم رابطہ۔

یہ بھی پڑھیں:القادر ٹرسٹ کیس فیصلے میں تاخیری حربے عمران خان کی بیگناہی کا ثبوت ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف نے پیر پگارا سے اہم ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سینیئر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پیر پگارا نے عمران خان کے لیے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا  کا دعویٰ

اس موقع پر قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت ہوئی ۔

پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں مستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام دیا جس پر پیر پگارا نے ان کے لئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین کا ٹیگ لگا کر ٹرسٹی کو بدنام کرکے سزا دینے کی باتیں ہورہی ہیں، شیخ وقاص

اس حوالے سے گفتگو کرتےے ہوئے بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھا کہ پیر پگارا پاکستان کی قابل احترام شخصیت ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں اُن کی سیاسی بصیرت اہم ہے۔

اس موقع پر پیر پگارا نے اپوزیشن کو قریب لانے میں محمد علی درانی کے کردار کو سراہا اور کہاکہ اپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کے لیے وہ اپنا کردار مزید بڑھائیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے پارٹی قیادت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کے حوالے سے محمد علی درانی کی کاوشوں کی تحسین کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp