آگ بھڑکاتی تیز ہواؤں نے پھر لاس اینجلس کا رخ کرلیا، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلات مین لگنے والی آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

امریکی حکام نے اس سے قبل 16 افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی تھی اور ان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، محکمہ موسمیات نے بدھ تک تیز ہوائیں چلنے اور ان کے باعث آگ کے پھیلاؤ کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس آتشزدگی: ہلاکتوں میں اضافہ، اگلے ہفتے مزید تباہی کی پیش گوئی

نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ بدھ تک چلنے والی تیز ہواؤں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 113 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے جبکہ منگل کا دن اس لحاظ اہم ہوسکتا ہے۔

جنوبی کیلیفورنیا میں 2 مقامات پر ہونے والی ان آتشزدگیوں کو ’پیلیسیڈز فائر‘ اور ’ایٹن فائر‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ تیز ہواؤں کو ’سانتا اینا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر متعدد مقامات بھی آتشزدگی کے زد میں ہیں۔ خشک سالی  اور تیز ہواؤں کی وجہ سے نہ صرف آگ پر قاپو پانا مشکل ہوگیا ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس آگ کے متاثرین کے خدشات اور تشویش کیا ہے؟

ان دونوں آتشزدگیوں سے اب تک 37 ہزار ایکڑ سے زیادہ کا علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے جبکہ 12 ہزار رہائشی مکانات، کاروباری اور دفتری عمارتیں بھی اس کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔

ماہرین اس آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 150 ارب ڈالر لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے اسے جدید امریکی تاریخ کی سب سے تباہ کن آفت قرار دیا جارہا ہے۔

اس آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے 14 ہزار فائر فائٹرز کام کررہے ہیں جبکہ میکسیکو سے بھی امدادی ٹیم بھیج دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق ایک ہزار کے قریب قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جو رضاکارانہ طور پر آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی رضوان کی برطرفی کی وجہ بنی؟

بھارت میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث لاہور اور قصور میں شدید سموگ، پنجاب حکومت متحرک

صہیب مقصود کے ساتھ کروڑوں کا مبینہ فراڈ، حکومت پنجاب کی فوری کارروائی

بلوچستان کی شاہراہیں موت کی راہیں: 5 سال میں 77 ہزار حادثات، 1700 سے زائد اموات

جاپان میں پارلیمنٹ کے انتخابات، سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ