سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خدا حافظ کہہ دیا، آخری پیغام میں کیا کہا؟

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے حسین لمحات کو یاد کیا ہے۔

انہوں نے لکھا’ آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈایٹرز کے ساتھ میرا وقت اختتام پذیر ہوا، میں اس بات پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ اس ٹیم کے ساتھ 9 سال کا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarfaraz Ahmed (@sarfaraz54)

یہ بھی پڑھیے:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ریلیز کردیا، سابق کپتان کا مستقبل کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا ہے کہ میں ندیم عمر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا، اور ہر وہ چیز فراہم کی جس کی مجھے کھلاڑی اور کپتان کے طور پر ضرورت تھی، آپ کی جو سپورٹ رہی ہے، اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

انہوں نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ میری نیک تمنائیں ہمیشہ ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp