کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ریلیز کردیا، سابق کپتان کا مستقبل کیا ہوگا؟

اتوار 5 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا ایونٹ جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا ہے۔ پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو کپتان تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو 9 برس بعد ریلیز کیا ہے اور اب وہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔ پاکستان سُپر لیگ 10 کے لیے تمام 6 فرنچائزز نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر بھی پی ایس ایل 10 میں طوفان برپا کرنے کے لیے تیار، رجسٹریشن کرا لی

پی ایس ایل قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں محمد عامر، رائلی روسو اور ابرار احمد کو، گولڈ کیٹیگری میں سعود شکیل، عقیل حسین اور وسیم جونیئر جبکہ سلور کیٹیگری میں عثمان طارق اور اسامہ نافع کو برقرار رکھا ہے۔

3 فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8، آٹھ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں جبکہ کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے سات، 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کردی گئی

پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا، پی ایس ایل 10 کے لیے 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے ڈرافٹ سائن کیا ہے۔ ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp