26 نومبر کی عدالتی تحقیقات کے لیے کسی مدعی کا سامنے آنا ضروری ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں جرم اور سیاست کو الگ رکھ کر دیکھنا ہوگا، کسی شخص کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ میرے گھر کو آگ لگائے اور اسے سیاست قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی ایکٹوازم نے پارلیمانی حقوق سلب کیے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ان کی پوزیشن انتہائی غیر جانبدار ہے اور مذاکرات کے حوالے سے ان کا اپنا نقطہ نظر ہے، جن لوگوں نے پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی وہ بھی جرم میں شریک تھے۔

’26 نومبر کی عدالتی تحقیقات کے لیے کسی مدعی کا سامنے آنا ضروری ہے، یہ نہیں ہوسکتا نہ لاشیں ہوں نہ لواحقین اور عدالتی کمیشن کی باتیں بنانے کی کوشش کی جائے۔‘

مزید پڑھیں: ’پیسے دے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا سکتا ہوں‘

سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر اسپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جس کا کردار جھوٹ پر مبنی ہو اس کی بات پر یقین نہیں کیاجاسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp