بھارت میں دلت طالبہ کے ساتھ 64 مردوں کی زیادتی

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ایک 18 سالہ دلت طالبہ نے 64 مردوں پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی اس طالبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام مرد اسے 5 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ طالبہ کے الزام پر پولیس نے اب تک 27 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 4 نابالغوں کو حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار

پولیس کے مطابق، 2 الگ تھانوں میں مزید 10 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، گرفتار کیے گئے 14 افراد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس میں مزید افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کیس سنگین نوعیت کا ہے، طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر اس وقت سے بدسلوکی کی گئی جب وہ آٹھویں جماعت میں تھی، اس کے ساتھ عوامی مقامات پر بھی بدسلوکی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں شرمندہ ہوں؟‘

بھارتی میڈیا کے مطابق، طالبہ نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں کا انکشاف ایک کونسلنگ سیشن کے دوران اس وقت کیا جب ایک این جی او اپنے معمول کے فیلڈ وزٹ کے دوران لڑکی کے گھر پہنچی۔

لڑکی نے انہیں 5 برسوں کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام دہشت زدہ واقعات کے بارے میں بتایا، جس کے بعد این جی او نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو اس کی اطلاع دی، اس کمیٹی کی شکایت پر پولیس نے مقدمات درج کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں تین سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

اپنے کونسلنگ سیشن کے دوران لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ جنسی زیادتی اس وقت شروع ہوئی جب وہ صرف 13 سال کی تھی اور اس کے پڑوسی نے اس کے ساتھ فحش مواد شیئر کیا، وہ اب 18 سال کی ہے۔ اپنے اسکول میں کھیلوں میں سرگرم رہنے والی لڑکی نے تربیتی سیشن کے دوران بھی جنسی زیادتی کے واقعات کا انکشاف کیا۔

طالبہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اس کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی زیرگردش ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید افراد کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ لڑکی کا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ