بھارت میں تین سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں درندہ صفت افراد نے تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے جنگل میں لے جاکر تین سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت 27 سالہ رام نیواس مشرا اور 22 سالہ شکتی مان سنگھ کے نام سے ہوئی جب کہ دونوں ملزمان مدھیا پردیش کے رہائشی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نئی دہلی کا کچرا اٹھانے والی مقامی کمپنی میں ہیلپر ہیں جب کہ دونوں ملزمان شادی شدہ ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع بچی کی ماں نے دی جو متاثرہ بچی کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی اور شکایت درج کرائی۔

خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی تین سالہ بچی صبح سے لاپتا تھی اور اس نے جب بچی کی تلاش شروع کی تو اس کے پڑوسی نے بچی کو جنگل کی طرف دیکھے جانے کی اطلاع دی، جنگل میں بچی کی تلاش کے بعد وہ وہاں روتی ہوئی پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے اور واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp