اٹک: دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، مقدمہ درج

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹک میں دریائے سندھ سے غیرقانونی طور پر سونا نکالنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اٹک میں دریائے سندھ کے کنارے گزشتہ کئی سالوں سے سونے کے ذخائر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، مقامی لوگوں کی جانب سے متعدد بار سونا چوری کی روک تھام کے لیے آواز اٹھائی جاتی رہی لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی نہ کی۔

یہ بھی پڑھیں اٹک میں دریا سے سونا نکلنے کا انکشاف

ہر بار مافیا اپنے کام میں بلاخوف و خطرمصروف رہا، لیکن مختلف ذرائع سے وقت کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچایا جاتا رہا۔

ایک اندازے کے مطابق 30 کلومیٹر پنجاب کے ضلع اٹک کی دریائی پٹی سے کئی سوارب روپے کا سونا چوری ہوا۔

نگراں دور حکومت میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نے بھی سونے کے ذخائر چوری کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا، لیکن معاملہ یوں ہی چلتا رہا۔

موجودہ حکومت میں پنجاب کے وزیر معدنیات نے اٹک کا دورہ کیا تو انہوں نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کروا دیا لیکن مافیا پھر بھی باز نہ آیا، جس پر محکمہ معدنیات اٹک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز فرقان احمد نے خفیہ رپورٹ پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اورموقع پر پہنچ گئے۔

معدنیات کی ٹیم کو دیکھ کر ٹھیکیدار، مشین آپریٹر اور دو سہولت کار فرار ہوگئے۔ جبکہ 27 کے قریب ملزمان کشتیوں میں سوار ہوکر خیبرپختونخوا کے علاقے میں چلے گئے۔

ملزمان کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات فرقان احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے سونا نکالنے والے 7 ٹھیکیداروں کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔

گزشہ ماہ وزیر معدنیات، سیکریٹری اور ڈی جی معدنیات نے مذکورہ علاقہ کا دورہ کیا تھا۔ تاہم افسران کے جانے کے بعد غیر قانونی طریقے سے سونا نکالنے کا دھندہ دوبارہ شروع کردیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق 15 مشینوں کے چیسز نمبر نوٹ کرلیے گئے ہیں۔ مشینیں باغ نیلاب کے رہائشیوں نیاز خان اور وجاہت خان نے لگا رکھی ہیں۔تاہم نکالے گئے سونے کی قیمت اورمقدار کا تعین نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں کیا دریائے سندھ سونا اُگل رہا ہے؟

محکمہ معدنیات کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور مشنیوں کو قبضہ میں لینے کی استدعاکی گئی ہے۔ لیکن 4 جنوری سے ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2 بچوں کو قتل کرکے سوٹ کیس میں چھپانے پر ’ماں‘ کو عمر قید کی سزا

نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، 22 سالہ خاتون ہلاک

وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف

19 خواتین اور بچوں کو بےدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرنے والا ملزم عدالت سے بری

زندگی میں شادی صرف ایک شریک حیات کے ساتھ ہونی چاہیے، پوپ لیو کا نیا فرمان جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا