امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز ایک ایسے بِل کی منظوری دی ہے جس میں ٹرانس جینڈرز کو سکولوں میں لڑکیوں کے اسپورٹس مقابلوں میں شرکت سے روکا گیا ہے۔
امریکی ایوان میں منظور ہونے والے اس بل کی حمایت ریپبلکن ممبران نے کی جبکہ ڈیموکریٹ ممبران نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔
اس بل کےتحت امریکا کی وفاقی حکومت ان سکولوں کی فنڈنگ روک دے گی جہاں لڑکیوں کے اسپورٹس ایونٹس میں ٹرانس جینڈر کو شامل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا
ریپبلکن ممبران نے اس بل کو بچیوں کی پرائیویسی اور حقوق کے تحفظ کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے جب کہ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ایسی قانون سازی ٹرانس جینڈرز کے خلاف امتیازی سلوک پر مبنی ہے۔
اس بل کی منظوری امریکی ایوان نمائندگان میں ہوئی ہے تاہم سینیٹ میں اس کی منظوری کے لیے ریپلکنز کو 7 ڈیموکریٹس کے ووٹوں کی ضرورت ہے جو انہیں ملنا مشکل ہے۔