حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے استعفیٰ کیوں دیا؟

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے کرپشن الزامات پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم ٹیولپ صدیقی پر منی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات تھے، جس کے باعث انہوں نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ٹیولپ صدیق برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا

اس حوالے سے اپنے بیان میں ٹیولپ صدیق نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کے بعد عہدے پر کام جاری رکھنا مناسب نہیں ہوگا، اس لیے وہ اپنے عہدے سے استعفی دے رہی ہیں۔

کے ترجمان کے مطابق ٹیولپ صدیق پر الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے، نہ اس معاملے پر کسی نے ان سے رابطہ کیا ہے، وہ ان دعوؤں کی مکمل تردید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، بنگلہ دیشی عدالت کا ایک بار پھر حکم

یاد رہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے خاندان پر دارالحکومت ڈھاکا کے ایک مضافاتی علاقے میں موجود قیمتی پلاٹوں میں قبضے کے الزامات ہیں۔

2015ء میں روس کے ساتھ معاہدے میں جوہری پلانٹ کی قیمت بڑھانے کے معاملے پر بھی تحقیقات جاری ہیں، شیخ حسینہ کے خاندان کے خلاف 3.9 ملین پاؤنڈ کی بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد سمیت 10 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے بنگلہ دیش میں تحقیقات جاری ہیں، دسمبر 2024 میں ان کی بھانجی اور برطانیہ میں فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق کا نام بھی تحقیقات میں سامنے آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ