کسی کو اعتراض ہے تو مذاکراتی کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو تیار ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ مجھ سے رابطہ کیا گیا، یہ سراسر غلط ہے، کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو تیار ہوں۔

پارلیمنٹ میں مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے اظہار خیال میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کمیونیکیشن گیپ رہا، تاہم اب فریقین مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عملاً مذاکرات کا کل پہلا دور ہوگا، امید ہے پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرےگی، عرفان صدیقی

انہوں نے کہا کہ کچھ بیانات ایسے آئے جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ میں اپنا صحیح کردار ادا نہیں کررہا، مجھ سے رابطہ کیا گیا، یہ بات سراسر غلط ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے جیسے ہی مجھ سے رابطہ کیا، میں نے چند گھنٹے میں انہیں جواب دیا اور حکومت کے سامنے ان کا مؤقف پیش کردیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی کی صدارت چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، کمیٹی ارکان کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف کیسز کے فیصلوں کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر علی ظفر

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج کا اجلاس مذاکرات میں پیشرفت کا باعث بنے گا، پورے پاکستان کی اس پر نظر ہے، دونوں جانب سے مذاکرات کے لیے خوش اسلوبی سے کوششیں جاری ہیں، آج بھی میٹنگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق میڈیا نمائندوں کے بہت سے سوال ہیں، انہوں نے تجویز دی کہ کمیٹی میں شامل حکومت اور پی ٹی آئی کے ترجمان مل کر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کمیٹی چیئرمین شپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن، 8 خوارج مارے گئے

بلوچستان مہاجرین کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہنے والا صوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ کا 93 برس کی عمر میں انتقال، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار افسوس

ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب

ویڈیو

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے