پی ایس ایل بائیکاٹ کے اعلان کے بعد علی ترین کی احسان اللہ کو بڑی پیشکش

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کو ملازمت کی پیشکش کر دی  تاکہ وہ اپنی فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کر سکیں۔

فاسٹ بولر احسان اللہ اب پریذیڈنٹ کپ گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔ علی ترین نے انہیں مکمل حمایت کی پیشکش کی ہے۔ احسان اللہ ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن کی زیر نگرانی لودھراں کی ملتان سلطانز اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر احسان اللہ نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا اعلان کیوں کیا؟

علی ترین کا کہنا ہے کہ احسان اللہ کو اگلے سال پی ایس ایل میں واپس لانے کے لیے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ احسان اللہ جیسے فاسٹ بولر جنریشن میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں، احسان اللہ اس ملک کا اثاثہ ہیں اور ہم ان کی مکمل فٹنس بحال کرنے میں ہر ممکن مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ احسان اللہ نے پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے جذبات میں آکر ایسا کہہ دیا تھا، ابھی ایونٹ کو 4 مہینے ہیں، میں محنت کرکے اپنی جگہ بناؤں گا‘۔

ایک انٹرویو میں احسان اللہ نے کہا کہ وہ اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلیں گے اور زندگی رہی تو پی ایس ایل میں کبھی نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’جذبات میں آگیا تھا‘، احسان اللہ نے پی ایس ایل بائیکاٹ سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

میزبان نے احسان اللہ سے سوال کیا کہ علی ترین نے آپ سے رابطہ نہیں کیا وہ تو آپ کو بہت سپورٹ کرتے تھے۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ان سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا، علی ترین کو کوئی اور ملتا ہے تو وہ ان کے ساتھ چلے جاتے ہیں، وہ مجھے نہیں میرے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرتے تھے۔

احسان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل شروع ہونے میں ابھی 4 مہینے ہیں۔ اس سال بھی کوئی ان پر اعتبار کرکے ٹیم میں رکھ سکتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان چھوڑ کر دبئی یا انگلینڈ چلا جاتا ہوں۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ قریباً 2 سال سے زیادہ عرصہ سے کہنی کی انجری کا شکار ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب ان کی انجری ٹھیک ہورہی ہے اور وہ جلد کم بیک کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ