القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالر شپس دی جائیں گی، مریم نواز

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ’اسکالرشپ حاصل کرنے پر جتنے طلبا اور ان کے والدین خوش ہیں، ان سے زیادہ دل کی گہرائیوں سے میں خوش ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں ہے، اوکاڑہ میرے اور نواز شریف کے دل کے بہت قریب شہر ہے،  کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، سب برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے تین بچے ہیں، جتنا میں ان کے لیے سوچتی ہوں، جتنا ان کی ایچیومنٹ پہ خوش ہوتی ہیں، اس سے زیادہ ان طلبا کی ایچیومنٹ پر خوشی ہوتی ہوں، جو یہاں بیٹھے ہیں، میرا اور طلبا کے دلوں کے درمیان جو رشتہ بن گیا ہے، ایمانداری سے کہتی ہوں کہ یہ میری زندگی کا قیمتی ترین سرمایہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’حادثات میں اضافہ ہوگا‘ مریم نواز کی جانب سے بائیکرز کی الگ لین بنانے پر صارفین کے تبصرے

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت ساری جگہوں پر گئیں، ڈی جی خان میں اس سال اسکالرشپ کا پیرکو آخری تقریب ہوگی، میں پریشان ہوگئی تھی کہ اب میں طلبا سے کیسے ملاقات کروں گی، میں نے جنوری کا مہینہ طلبا کے لیے وقف کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب وہ لیپ ٹاپ لے کے طلبا کے پاس آئیں گی، انہوں نے ذاتی طور پر طلبا کے لیے لیپ ٹاپ پسند کیے ہیں، لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آگئی ہے، یہ لیپ ٹاپ بغیر کسی تفریق کے طلبا کو دیے جائیں گے، طلبا کو جدید ترین کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کا مستقبل تباہ ہوگیا، مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟

انہوں نے کہا کہ جہاں طلبا کو اسکلولز، کالجز جانے کے لے ای بائیکس کی ضرورت ہے تو وہاں طلبا کو ای بائیکس بالکل مفت دی جائیں گی۔

مریم نواز نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں بورڈنگ فیسلٹی کا اعلان بھی کیا اور یونیورسٹی سے متصل انڈر پاس کی تعمیر کا وعدہ بھی کیا، انہوں نے اسی سال اوکاڑہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا وعدہ بھی کیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین کیس کے فیصلے کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کے عدالتی فیصلے میں القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دے دی گئی ہے، اب وہ یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے،القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی سکالر شپ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بعض لوگوں کا ہر قدم ملک کے خلاف اُٹھتا ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی، ،بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے، یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں ہے جس میں نوازشریف اور میں قید تھے،میرے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے،جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، اس شخص کو جیل میں اچھا کھانا اور دیگر سہولیات مل رہی ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب