الیکشن کمیشن نے کن 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی؟

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی

یہ اقدام سنہ 2002 کے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کو نافذ کرنے کے لیے ای سی پی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے جس کے تحت پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں جمہوری طریقوں اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ انٹرا پارٹی انتخابات کراتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت معطل

دوسری جانب ای سی پی نے نومبر 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کی کروادینے پر تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کو ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کر لیا۔

مزید برآں گزشتہ ہفتے ای سی پی نے عوام پاکستان کا بھی اپنے پاس بطور سیاسی پارٹی اندراج کرلیا تھا۔ پارٹی نے جون 2024 میں اپنے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے۔

مزید پڑھیے: ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے بالترتیب صدر اور سیکریٹری جنرل ہیں۔ دونوں رہنما اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز سے وابستہ تھے لیکن پھر انہوں نے قیادت سے اختلافات کے بعد پارٹی چھوڑ دی تھی۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 2 سینیٹرز قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 16 ممبران قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے