برج الخلیفہ میں اپارٹمنٹ کا مطالبہ، چائنیزکمپنی نے پاکستانی افسرکی رشوت کا بھانڈا پھوڑ دیا

ہفتہ 18 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں کام کرنے والی چین کی ایک کمپنی نے پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے جس میں سندھ حکومت کے ایک افسر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ٹینڈر دینے کے بدلے دبئی کے برج خلیفہ میں لگژری اپارٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن اور ہوبئی شوئیزونگ واٹر ریسورسز اینڈ ہائیڈرو پاور کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ (سی آر بی سی ایچ بی ایس زیڈ) کی جانب سے قومی احتساب بیورو میں جمع کرائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ (ایس بی آئی پی) کے ڈائریکٹر غلام محی الدین مغل نے سکھر بیراج کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا ٹھیکہ دینے کے لیے برج خلیفہ میں 3600 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین، چینی کمپنیاں پاکستان میں نئے منصوبے شروع کرنے کے لیے پرعزم

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی فرم نے دعویٰ کیا کہ اس مطالبے کے ساتھ متعلقہ افسر نے برج خلیفہ کی تصویر بھی شامل کر رکھی تھی۔ غلام محی الدین مغل کے خلاف شکایت کے عنوان سے لکھے گئے خط میں فرم نے نیب کراچی سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ  اگر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو انہیں منصوبے پر کام روکنے پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے 34 ارب ڈالر کے اس منصوبے کا مقصد 90 سال پرانے سکھر بیراج  کو 30 سال تک آپریشنل رکھنے کے لیے اس کا توسیع منصوبہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں:چینی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں، سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

واضح رہے کہ سکھر بیراج انڈس بیسن آبپاشی نظام کا ایک اہم جزو ہے جو 7 نہروں کو اسپورٹ کرتا ہے، یہ نہریں 3.2 ملین ہیکٹر کھیتوں کو سیراب کرتی ہیں، جس سے سالانہ زرعی پیداوار میں 2.29 بلین ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے ۔ اس منصوبے میں ساختی اپ گریڈیشن، میکانی بہتری اور بہتر نگرانی کے نظام کو قائم کرنا شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف اور مریم نواز سے گورنر تاشقند کی ملاقات، پنجاب اور تاشقند کو برادر صوبہ قرار دینے پر اتفاق

190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت میں پیش نہ ہونے پر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد میں ٹیکسیوں کی رجسٹریشن شروع، ایم ٹیگ سے متعلق موٹرسائیکل سواروں کے لیے خوشخبری

افغانستان کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری: 461 دہشتگرد ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ

گوگل کا پاکستان میں اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے