ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

اتوار 19 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں پاکستان کی شاندار باؤلنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو ان کی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں

یاد رہے کہ ملتان میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی ہے۔ قبل ازیں، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے 4 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟