لبنان میں وڈیو ہوسٹنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ’ون بائٹ چیلنج‘نے ایک طالبعلم جوایلی سکاف کی جان لے لی۔
یہ بھی پڑھیں:چینی حکام نے ٹک ٹاک ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور شروع کردیا لیکن کیوں؟
عرب میڈیا کے مطابق طالبعلم نے ٹک ٹاک پر ایک چیلنج کو کرنے کی کوشش کی تاہم ایک بائٹ میں کروسینٹ نگلنے سے اس کا دم گھٹنے لگا اور اس کی سانس رک گئی۔
اساتذہ اورایک تربیت یافتہ سکول نرس کی فوری مدد اوراور ہسپتال منتقلی کے باجود اسے بچانے کی کوشش ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں:پابندی رکوانے میں ٹک ٹاک کو ناکامی کا سامنا
اساتذہ نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ، ناقابل تصوراور ناقابل تلافی نقصان ہے جس پر ہم سب افسردہ ہیں۔طالبعلم کی ہلاکت پر سوگ میں20 اور 21 جنوری کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔