پاکستان اور ہالینڈ میں سیاسی مشاورت، عالمی حالات پر تبادلہ خیال

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ہالینڈ کے مابین 2 طرفہ سیاسی مشاورت کا 11 واں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ہالینڈ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید فلسطینی بچوں کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیاسی مشاورت میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان جبکہ مسٹر کرسٹیان ریبرگن  نے ہالینڈ کی نمائندگی کی۔

سیاسی مشاورت کے دوران خطے اور عالمی حالات و واقعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں اطراف سے 2 طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور اس میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیے: ہالینڈ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

دونوں ممالک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلوں کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی گئی جبکہ سیاسی، معاشی، موسمیاتی، زرعی، تعلیمی، موسمیاتی اور ثقافتی شعبہ جات میں مزید تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp