سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ 27 جنوری کو 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں فوجی عدالتیں بحال کی جائیں، لواحقین شہدا کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان
دوسری جانب جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ہی 7 رکنی بینچ 28 جنوری کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیل سے متعلق کیس کی سماعت کرےگا۔
واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف اب تک 18 سے زیادہ درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو زیرحراست مجرموں کے خلاف فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں فوجی عدالتیں بری ہیں تو تحریک انتشار کے لیڈر انکے فضائل کیوں بیان کرتے رہے؟ عطااللہ تارڑ
سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی مشروط اجازت کے بعد فوجی عدالتوں نے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنادی تھیں۔