عارف والا میں زمیندار نے خاتون کو ٹریکٹر تلے روند دیا، ویڈیو وائرل

منگل 21 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے شہر عارف والا میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فصل کے جھگڑے پر زمیندار نے ٹریکٹر خاتون پر چلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے زمیندار سے کہا کہ وہ اس کی فصلوں کو نقصان پہنچانے سے باز رہے جس پر وہ مشتعل ہو گیا۔ اور ٹریکٹر خاتون کے اوپر چلا دیا جس سے متاثرہ خاتون کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ لوکل پولیس کو ون فائیو پر کال آئی کہ ٹریکٹر پر سوار ملزم 40 سالہ خاتون کو ٹریکٹر کے نیچے روند رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کزن کو قتل کرکے لاش پگھلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خاتون کے بھتیجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مرکزی ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے اور ٹریکٹر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون اور ملزم آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ملزم نے اپنی زمین پر متاثرہ خاتون کی زمین سے گزر کر جانا تھا جس پر خاتون نے کہا کہ وہ انہیں اس زمین سے نہیں گزرنے دیں گی جس پر ملزم نے ٹریکٹر چلا دیا اور خاتون زبردستی آگے آ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp