راولپنڈی میں اپنے کزن کے اندوہناک قتل میں ملوث ملزم مبینہ طور پر پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم پیرودھائی کے علاقے میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے کوشش میں فائرنگ لگنے سے ہلاک ہوگیا جس کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر گزشتہ ماہ پرائز بانڈز کا کاروبار کرنے والے اپنے خالہ زاد بھائی سے 45 لاکھ روپے چھین کر اسے قتل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، وزیرداخلہ سندھ
ملزم نے اپنے کزن کو قتل کرنے کے بعد لاش کڑھائی میں ڈال کر پگھلا دی دیتی تھی۔ ملزم خود صابن بنانے کے لیے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا۔
پولیس نے واقعے کے بعد خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپہ مارا تو ملزم کے مکان کی چھت سے ہڈیاں برآمد ہوئیں۔ تفتیش کرنے پر ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کیا۔
تاہم اب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ان کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔